• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا، امریکی صدر

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا، کورونا سے اموات کی تعداد اگلے ماہ 5 لاکھ سے بڑھ سکتی ہے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ پہلے 100 دن کے چیلنجوں میں سے ایک چیلنج یہ ہے کہ تمام امریکی ماسک لگائیں۔ ماہرین کے مطابق لوگوں نے ماسک پہنا تو اپریل تک 50 ہزار سے زیادہ جانیں بچا ئی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت کورونا پر فوری توجہ اور عوام میں ہم آہنگی پیدا کرنے میں ناکام رہی، ماضی کی حکومت کی ناکامی کی قیمت روزانہ 3 سے 4 ہزار اموات کی شکل میں چکانا پڑ رہی۔

صدر بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا پر قابو پانے میں کچھ مہینے لگیں گے، کورونا وائرس سے متعلق پلان تمام امریکیوں کو مل کر کامیاب بنانا ہے۔

تازہ ترین