• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں غیرقانونی تعمیرات کے بلڈنگ پلان منسوخ کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل شمس الدین سومرو نے کراچی سمیت سندھ کے تمام ریجنزمیں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مزید سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے،اس سلسلے میں تمام یوٹیلٹی محکموں، ایجنسیز، رجسٹرارسے مربوط رابطے اورعلاقائی پولیس سمیت رینجرزسے مدد لی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے نے غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام اور خاتمے کے حوالے سے تمام ڈائریکٹرز آف بلڈنگ اورفیلڈآفیسرز کوہدایات دی ہیں کہ غیرقانونی تعمیرات کے بلڈنگ پلانز کومنسوخ کیا جائے، تعمیراتی قوانین کے تحت ملوث افراد کے نادرا قومی شناختی کارڈزبلاک کروائے جائیں ۔

تازہ ترین