• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے آئینی و قانونی حقوق کیلئے تحریک جاری رہے گی، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپوٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں ذمہ داران کا ایک اجلاس ہوا جس میں کراچی میں درست مردم شماری، با اختیار شہری حکومت و فوری بلدیاتی انتخابات اور شہر قائد کے گھمبیر مسائل کے حوالے سے جماعت اسلامی کے تحت جاری ”حقوق کراچی تحریک“ کا جائزہ لیا گیا اور عزم کیا گیا کہ مسائل کے حل اور کراچی کے جائز آئینی و قانونی حقوق کی فراہمی تک تحریک جاری رہے گی اور جدو جہد کو مزید تیز کیا جائے گا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ درست مردم شماری، بااختیار شہری حکومت، فوری بلدیاتی انتخابات سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے جاری”حقوق کراچی تحریک“ کے سلسلے میں 22جنوری کو شہر بھرمیں  متعدد مقامات پر مظاہرے اور30جنوری کوکراچی میں 50مقامات پر احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے، جب کہ جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کے تحت 23جنوری کو کریم آباد پر دھرنادیا جائے گا۔

تازہ ترین