• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سی ٹی ڈی نے شریف آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز محمد زاہد خان اور وسیم علی کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ملزمان کے قبضے سے بریگیڈ تھانے کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے تھانہ جوہر آباد کی حدود میں پولیس کانسٹیبل سید خالد احمد کو سرور شہید روڈ بھائی جان چوک پر شہید کیا تھا اور سرکاری ایس ایم جی بھی ساتھ لے گئے تھے ،ملزمان نے اسٹریٹ کرائم کی 30 سے 35 وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

تازہ ترین