• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے فور فیزون پروجیکٹ کی منظوری دے دی گئی

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی واٹر سپلائی کے فور فیز ون پروجیکٹ کی منظوری دے دی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق منصوبے پر 25 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی، کراچی کو 260 ملین گیلن اضافی پانی سپلائی ہوسکے گا۔

اجلاس میں 16ارب 86 کروڑ روپے کا سندھ سالڈ ویسٹ پروجیکٹ بھی منظور کرلیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 100چھوٹے ڈیمز اور رتوڈیرو گوادر موٹر وے ایم 8 پروجیکٹ کی منظوری بھی دے دی گئی۔

تازہ ترین