• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا درست نہیں، کونسلر عتیق الرحمٰن

مانچسٹر(نمائندہ جنگ)پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو کورونا ویکسین کےبارے میں منفی پروپیگنڈا کرکے گمراہ کیا جارہا ہے، اولڈہم کونسل کے سابق میئر کونسلر عتیق الرحمٰن نے کہا کہ حکومت نےکورونا ویکسین لوگوں کو لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے، میری عمررسیدہ افراد سے درخواست ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں اسی سے زندگی محفوظ ہو سکتی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ کورونا وباکا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے اس سے بچاؤ کیلئے واحد حل ویکسین ہے ،ان کا کہنا تھا مذہبی لحاظ سے بھی اس ویکسین میں ایسے کوئی اجزاء شامل نہیں جو ممنوع ہیں۔
تازہ ترین