لاہور (نمائندہ جنگ) سیشن عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت دعویٰ کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یاسر حیات نے شہباز شریف کی وزیراعظم عمران خان کےخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت کی، وزیراعظم عمران خان کے وکیل ساجد منور قریشی نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ شہباز شریف نے ریکارڈ طلبی کی ہماری درخواست کو ڈیڑھ سال گزر نے کے باوجود جواب جمع نہیں کرایا۔