کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر وفاقی حکومت سے مفصل جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے ایف آئی اے سے لاپتہ افراد کی ٹریول ہسٹری بھی طلب کرتے ہوئے لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس نعمت ﷲ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔