• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغداد (اے ایف پی /جنگ نیوز )عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونےوالے دو خودکش حملوں کے نتیجے میں 35افراد ہلاک جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے، اے ایف پی کے مطابق جمعرات 21 جنوری کو ہونے والا یہ دوہرا خودکش حملہ جنوری 2018ء کے بعد سے خونریز ترین حملہ ہے۔ حملوں میں زخمی ہونےوالے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ،فوری طور کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم شبہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ اس کے پیچھے داعش کا ہاتھ دھماکے وسطی بغداد کے باب الشرقی نامی علاقے کی ايک مارکيٹ ميں جمعرات کی سہ پہر ہوئے۔ دارالحکومت بغداد کے تیاران اسکوائر پر واقع پرانے کپڑوں کی ایک مارکیٹ اس حملے کا نشانہ بنی۔

تازہ ترین