• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی پٹرول اور ڈیزل پر پابندی عوام کامعاشی قتل عام ہے،جمعیت نظریاتی

اکوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے جمعیت علمائےاسلام نظریاتی ضلع پشین کے سیکرٹری اطلاعات حیات اللہ ترابی اوردیگرسے گفتگوکرتے ہوئے حکومت کی جانب سے پشین وصوبہ بھرمیں ایرانی تیل بندکرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایرانی پٹرول اور ڈیزل پر پابندی پشین و بلوچستان کے عوام کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے ا س سے بیروزگاری مزید بڑھے گی جرائم میں اضافہ ہوگاحکومت ہزاروں لوگوں کوتو روزگار نہیں دے سکی لیکن روزگار چھیننے سے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ ہی چھینا جارہا ہے وفاقی حکومت کے اس فیصلے سے لاکھوں افراد بیروزگار ہوں گے صوبے میں کوئی اور روزگار کے مواقع نہیں نہ کوئی فیکٹری اورنہ کوئی اور کاروبارکی کوئی اور زریعہ ہے انہوں نے کہا کہ ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی بندش سے غربت و بے روزگاری کا طوفان امڈآئیگا ، اور ہزاروں خاندانوں کے گھر کا چولہا بجھے گابلوچستان میں نہ صنعتیں ہیں اور نہ زراعت، جس سے لوگوں کا روزگار وابستہ ہو۔ یہاں پر کاروبار کا واحد ذریعہ صرف ایرانی تیل ہے ایرانی تیل کے کاروبار پر پابندی سے ایک ہی جانی کیفیت اور بے روزگاری و شدید مایوسی جنم لے گی انہوں نے کہاکہ حکومت ایرنی پٹرول و ڈیزل کی ترسیل سے پابندی اٹھائے۔
تازہ ترین