• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: ہوٹلوں اور ریستورانوں میں تفریحی سرگرمیاں بند

دبئی کے ہوٹلوں اور ریستورانوں میں تفریحی سرگرمیوں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

دبئی میں سیاحت اور کامرس مارکیٹنگ کے محکمے دبئی ٹور ازم کی جانب سے عائد کردہ پاپندی تا حکم ثانی نافذ العمل رہے گی۔

محکمے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سیاحت کے سیکٹر سے متعلق تمام شعبوں میںکورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

محکمے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تفریحی سرگرمیوں کے دوران خلاف ورزیوں میں اضافہ ہورہا تھا اس وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ وہ شعبہ صحت کے حکام کے ساتھ مل کر صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے اور ان تمام کاوشوں کا مقصد معاشرے کی حفاظت اور صحت و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

تازہ ترین