• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرزا پور کیخلاف شکایت پر پروڈیوسرز اور ایمیزون پرائم کو نوٹس، جواب طلب

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار علی فضل کی پرانی ایڈٹ شدہ ٹوئٹ پر بھارت میں کرائم تھرلر ویب سیریز ’مرزاپور 2‘ کے بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی تھی، تاہم اس باوجود سیریز کو ریلیز کردیا گیا تھا۔خیال رہے کہ ʼمرزاپور 2ʼ ایمیزون پرائم کی بھارت کی تیسری اویجنل ویب سیریز ہے، جسے 23 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔تاہم اب بھارتی سپریم کورٹ نے ʼمرزا پور ویب سیریز میں اترپردیش کے ضلع کو بدنام کرنے سے متعلق شکایت پر اس کے پروڈیوسرز اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایمیزون پرائم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے یہ نوٹس 2 روز قبل درج کی گئی ایف آئی آر کے بعد جاری کیا گیا۔مرزا پور کے پروڈیوسرز کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں ʼمذہبی جذباتʼ مجروح کرنے اور اترپردیش کے علاقے کو بدنام کرنے کی شکایت کی گئی تھی۔آئی پی سی کے سیکشنز 295-اے، 504، 505 اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی شقوں کے تحت رتیش سدھوانی، فرحان اختر اور بھومک گوندالیا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔مذکورہ ایف آئی آر مرزاپور کوٹ والی پولیس تھانے میں اروند چترویدی کی درخواست پر درج ہوئی۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ اروند چترویدی نے الزام لگایا کہ ویب سیریز میں غیراخلاقی مواد اور تعلقات دکھائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اروند چترویدی کی شکایت پر پروڈیوسرز اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔مرزاپور کے خلاف مذکورہ مقدمہ ایمیزون پرائم ویڈیو کی ایک اور سیریز تانڈوکے خلاف اس سے ملتے جلتے الزامات کے بعد دائر کیے گئے۔تانڈو کے فلم سازوں اور آرٹسٹس کے خلاف اترپردیش میں لکھنؤ اور گریٹر نوئیڈا، اور ممبئی سمیت کئی شکایات دائر ہیں۔

تازہ ترین