اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما حمزہ شہباز کی جانب سے نیب کے منی لانڈرنگ و آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں دائر کی گئی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست واپس لئے جانے کی بناء پر خارج کردی ہے ، جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے جمعہ کے روز ملزم حمزہ شہباز کی درخواست کی سماعت کی تو جسٹس سردار طارق مسعود نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ اس درخواست پر میرٹ پر دلائل دینا چاہتے ہیں یا ہارڈشپ کی بنیاد پر؟جس پر انہوں نے کہاکہ میرا مؤکل ایک سال 7 ماہ سے جیل میں بندہے،اس لئے ہم ہارڈشپ کی بنیاد پر اس کی ضمانت مانگ رہے،انہوں نے کہا کہ جس وقت یہ درخواست دائرکی گئی تھی اس وقت حالات اور تھے اور میرے موکل کی گرفتاری کو ایک سال سے کم عرصہ ہوا تھا۔