• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق سنجرانی نے بھی سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانیکی حمایت کردی

اسلام آباد ( آن لائن ) چیئرمین سینیٹ نے بھی اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن کرانے کی حمایت کردی، سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے اپنے تحریری جواب میں موقف اپنایا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق آئین خاموش ہے، آئین کی تشریح کرنا خالصتاً سپریم کورٹ کا کام ہے، سینیٹ کا شفاف الیکشن قومی مفاد میں ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن شفاف ہونے چاہیں،اگر کوئی پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دے تو جرات کا مظاہرہ کرتے اقرار کرے اور نتائج کا سامنا کرے، 2015 میں بھی سینیٹ الیکشن میں دھاندلی اور ووٹ کی خریدو فروخت پر بحث ہوئی، 2015 کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کی خریدوفروخت کے معاملے پر سینیٹ کمیٹی قائم کی گئی،کمیٹی کی سفارشات صدارتی ریفرنس کے ساتھ جمع کروائی جا چکی ہیں،سینیٹ کا شفاف الیکشن قومی مفاد میں ہے،آئین اور متعلقہ قوانین کی تشریح تمام اسٹیک ہولڈرز کا تقاضا ہے، شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی بھی ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین