• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے پنشن کے اربوں روپے ٹھکانے لگانے والے سسٹم کا بھی سراغ لگالیا

کراچی(آئی این پی)محکمہ خزانہ سندھ پنشن کرپشن کیس میں اہم پیش رفت،  قومی احتساب بیورو(نیب)کی تحقیقات کے دوران مزید 9 جعلی اکاؤنٹس سامنے آگئے، نیب نے پنشن کے اربوں روپے ٹھکانے لگانے والے سسٹم کا بھی سراغ لگا لیا

پنشن کیس میں مزید9اکاؤنٹ میں2012تا 17تک 14کروڑ جمع کرائے گئے، رقم بعدازاں نویدبجاری اور اس کی فیملی کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی، 9مزیدجعلی اکاؤنٹ سے 3کروڑروپے دبئی بھی منتقل ہوئے

نجی ٹی وی کے مطابق پنشن رقم منتقل کرنے والے سابق اکاؤنٹ آفیسرنوید بجاری کو نوٹس بھجوایا گیا۔

پنشن کیس کے اہم کردار نوید بجاری کو20جنوری کوطلب کیا مگروہ پیش نہ ہوئے۔

تازہ ترین