• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان ویڈیو بناتے ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق، 2 افراد کی لاشیں برآمد

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی اسلام آباد میں ایک دو خواتین سمیت 5افراد مختلف واقعات میں زندگی کی بازی ہار گئے ، تھا نہ ائر پورٹ کے علا قے شاہ خالد کالونی میں 18سالہ حمزہ نوید سکنہ گرجا روڈ راولپنڈی ریلوے لائن کے قریب ویڈیو بناتے ہو ئے ٹرین کی ٹکر لگنے کی جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں رقم کی واپسی کے تقاضے پر شہری کو گولیاں مار کرقتل کردیاگیا۔راجہ عادل نے پولیس کو بتایاکہ وہ اپنے بھائی راجہ ناصر اور کزن راجہ شاداب کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جارہے تھے کہ جوڑیاں موڑ پر ضیغم گاڑی پر ٓیا ہمیں روکا اور پسٹل سے فائرنگ کردی ،گولیاں راجہ ناصر کو لگیں جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔تھا نہ گولڑہ کے علا قےشاہ اللہ دتہ جنگل ایریا سے ایک دوشیزہ کی نعش ملی جو کئی روز پرانی لگتی ہے ،جسے زیادتی کا نشانہ بنا ئے جانے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ لاش پمز کے مردہ خانہ میں منتقل کر دی گئی۔ تھا نہ کورال کے علا قے گلبرک گرین سے ریاست نامی شخص کی لاش ملی جسے قتل کر کے چھپا دیا گیا تھا ،پولیس نے مقتول کے بہنوئی شمس رحمان کی رپورٹپر شاہ محمد اور اس کے چار ساتھیوں کےخلاف قتل اور بلوے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔مدعی مقدمہ کا کہناہےکہ اس کے برادرنسبتی کو سابقہ لڑائی جھگڑے کی وجہ سے قتل کیا گیا ۔تھانہ شمس کالونی کے علاقہ سلمان ٹائون میں شوہر نے بیوی قتل کردی۔
تازہ ترین