• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادانتظامیہ نےدکانداروں کو کھلی چھٹی دیدی، من مانی قیمتیں وصول

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی انتظامیہ نےدکانداروں کو من مانی قیمتیں وصول کرنے کی کھلی چھٹی دیدی۔ وفاقی دارالحکومت میں انڈے مقررہ قیمت سےزائد پر فروخت ہوتے رہے۔ مارکیٹ کمیٹی نے انڈوں کی قیمت 153روپے درجن مقرر کر رکھی تھی دکانوں پر 160روپے ، جبکہ پیکنگ والے180فروخت ہوتے رہے۔ زندہ مرغی کے نرخ 175 روپےمقرر کیے گئے تھے مگر گوشت بھی 350روپے فروخت ہوتا رہا ۔ کمیٹی کی طرف سے ضلع کے لیے جاری نرخوں کے مطابق آلو 33روپے ،پیاز 36، ٹماٹر 59 روپے ،ادرک 255 ،لیموں 68 ،لہسن چائنہ 195 ،کدو 41 ،فراشبین 95 ،بھنڈی 95 ،کھیرا44 ،شملہ مرچ 105 ،سبز مرچ 185 ،بند گو بھی 19 ،پھول گو بھی 20 ،پالک 14 ،شلجم 18 ،ماڑو 33 ،مولی 17 ،کریلا 170 ،سبز توری 105 ،اروی 97 ،گا جر 24 ،سیب کالا کلو پاکستانی 95 ،سیب کالاکلو ایرانی 138،سیب سفید 66 ،سیب گولڈن 72 ،انگور ثانی 170 ،انار 200 ،امرود 53 روپے کلو ،کیلا 95 روپےدرجن ،مسمی 57 روپے ،شکری پنجاب61 ،کینو عام 35 ،کینو اسپیشل 99 ،فروٹر61 جبکہ ریڈ بلڈ خانپوری 115 روپے درجن ہیں۔
تازہ ترین