• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف کیڈر کی ترقی کیلئے محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کا شیڈول جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نےرواں سال کی پہلی سہ ماہی کے لئے مختلف کیڈر کی ترقی کیلئے محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کا شیڈول جاری کردیا ہے۔جنوری 2021ء میں ڈرگ انسپکٹرز،فارماسسٹ کی گریڈ 17 سے 18میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر،فروری 2021ء میں مرد و خواتین میڈیکل آفیسرز کی گریڈ 17 سے 18 میں بطور کنسلٹنٹ ترقی، خواتین میڈیکل آفیسرز کی گریڈ 17 سے 18 میں بطور سینیئر خواتین میڈیکل آفیسرز، مارچ 2021ء میں میڈیکل آفیسرز کی گریڈ 17 سے 18 میں بطور سینیئر میڈیکل آفیسرز ترقی کے لئے محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔
تازہ ترین