• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ افراد کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہیں۔گزشتہ سال بڑے گینگز اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی نئے سال میں بھی پولیس فورس اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے قانون شکنوں کے خلاف شکنجہ تیار رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ریجنل پولیس آفس میں منعقدہ وڈیو لنک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔وڈیو لنک کانفرنس میں ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان سمیت جنوبی پنجاب کے پولیس سربراہان نے بھی شرکت کی۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس8جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے پولیس سخت احتسابی عمل پر عمل پیرا ہے میرٹ کے خلاف کام کرنے والے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں۔ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ تھانے کی سطح پر مثبت تبدیلی لانے کیلئے میرٹ پر تھانیداروں کی تعیناتی اور تفتیش کا شفاف نظام وضح کردیا ہے، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پولیس افسران فیلڈ میں عوام سے رابطے بڑھائیں اور کرائم کنٹرول کرنے کیلئے مربوط انفارمیشن سسٹم تشکیل دیں۔ اس موقع پر وڈیو لنک کانفرنس میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیاگیا۔
تازہ ترین