• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن جدید دور کے کرپٹ جادوگر ہیں: فردوس عاشق

وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ فضل الرحمٰن جدید دور کے کرپٹ جادوگر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ کو ہدفِ تنقید بنایا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ فضل الرحمٰن جدید دور کے وہ کرپٹ جادوگر ہیں جنہوں نے دین کےنام پر جمع کیئے گئے چندے کے پیسے سے اربوں کی جائیدادیں فرنٹ مینز کے ذریعے بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر دور میں عوام کو ورغلانے والے مولانا کی سیاست مفاد پرستی اور فساد سے لتھڑی پڑی ہے، مولانا اربوں کی کرپشن بچانے کیلئے ملکی جڑیں کھوکھلی کرنے پر بضد ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مولانا اور پی ڈی ایم کے شور شرابے، آہ و بکا کی اصل وجہ ان کے اپنے سیاہ کرتوت اور کرپشن کے وہ پہاڑ ہیں جن کے بچاؤ کے لیے یہ ٹولہ در بدر ٹکریں مار رہا ہے۔


وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کپتان کی حکومت میں ان کی چیخیں مزید بلند ہوں گی کیونکہ ملکی دولت بھیڑیوں کی طرح لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لینا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

تازہ ترین