• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی قوی پرعلماء بات کریں گے، مولانا عبدالخبیر آزاد

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے پاکستان کو مذہبی ہم اہنگی اور اتفاق کی ضرورت ہے ، مفتی عبدالقوی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں ان کے بارے میں علماء بات کریں گے۔

ملتان سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے ، پاکستان کی احترام انسانیت کی قرارداد یو این او میں منظور ہو چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کو فعال کریں گے اور فنی معاونت ہر کسی سے لیں گے لیکن فیصلہ شرعی شہادتوں پر ہی کریں گے اس سلسلہ میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے بھی بات ہوئی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کے مفتی عبدالقوی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں ان کے بارے میں علماء سے سوال کریں ہمارا مشن امن و محبت ہے اور ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے

تازہ ترین