• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس کے 635 نئے کیسز، 13اموات

صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 635 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران 13مریض انتقال کرگئے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا صورتحال پر بیان میں بتایا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران6041 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں 635 کیسز سامنے آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا سے 13مریض انتقال کرگئے۔ جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 3888 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 2632545 نمونوں کی جانچ میں 240570 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔


وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 825 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے ابتک صحت یاب مریضوں کی تعداد 218688ہوگئی، اس وقت 17994 مریض زیر علاج ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے میں نئے 635 کیسز میں سے491 کا تعلق کراچی سے ہے۔

تازہ ترین