• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا وائرس، پاکستانیوں نے حفاظتی اقدامات چھوڑ دیے

کراچی (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے بس اڈے پر موجود مختلف اشیاء فروخت کرنے والےمومن خان کے ہاتھ میں موجود ٹرے میں کھانے پینے کی اشیاء اور ماسکس موجود تھے

برطانوی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے مومن خان نے بتایا کہ لوگوں کی بڑی تعداد ماسکس کی بجائے کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اس نے بتایا کہ زیادہ تر امیر افراد ماسکس خریدتے ہیں جبکہ غیر افراد کہتے ہیں کہ ہمارا گزارا اس کے بغیر بھی ہوجائے گا۔

برطانوی نیوز ایجنسی نے گزشتہ ماہ دسمبر میں گیلپ سروے کے حوالے سے بتایا کہ 57 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ کورونا کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے جبکہ 42 فیصد شہری اسے غیر ملکی سازش سمجھتے ہیں۔

تازہ ترین