آپ آف لائن ہیں
جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وزیراعظم کو بھیجا گیا وزیراعلیٰ کا حساس خط میڈیا پر کیسے آیا، سعید غنی

وزیراعظم کو بھیجا گیا وزیراعلیٰ کا حساس خط میڈیا پر کیسے آیا، سعید غنی 


کراچی ( این این آئی) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کور کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر کی جانب سے کی جانے والی بدتمیزی پر نہ انہیں اسوقت کوئی جواب دیا اور نہ ہی یہ بات ہماری جانب سے کہی گئی تاہم ایک خفیہ خط وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے وزیر اعظم کو لکھا گیا اس کو نہ صرف لیک کیا گیا بلکہ اسے میڈیا میں دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کے روز اپنے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی، علی راشد، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و سابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری، پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے کراچی کے مختلف علاقوں کے سابقہ ایم کیو ایم کے جوائنٹ، یونٹ و سیکٹر انچارجز و ممبران محمد کاشف، نوید الرحمان، زاہد پاشا، حیدر علی، فیصل سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اہم خبریں سے مزید