• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص انتظامات پر9سکولوں کے سربراہوں کی انکوائری کے احکامات

لاہور(خبر نگار) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ناقص انتظامات پر 9 سکول سربراہان کی انکوائری لگادی ہے۔ گورنمنٹ پائلٹ ہائرسکینڈری سکول وحدت کالونی ،کاہنہ نوں، مراکہ کوارٹر اور رحمان پورہ شامل ہیں گورنمنٹ سکول تھے پنجو، بدوکی اور گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول وحدت کالونی، رائیونڈ روڈ کے ہیڈ کو بھی شوکاز جاری کیے گئے ہیں ، سکول سربراہان 25 جنوری کو اتھارٹی کے سامنے پیش ہونگےذاتی شنوانی کے بعد سکول سربراہان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، سکولوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی،سکولوں سے اساتذہ کی غیر حاضری پر کاروائی کی گئی مذکورہ سکولوں میں صفائی کے ناقص انتظامات تھے۔
تازہ ترین