• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی کالجز کی رجسٹریشن شرائط میں نرمی‘ نئی شرائط پر رجسٹریشن ہو گی

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے پرائیویٹ کالجز کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کو آسان کردیا ہے۔ ڈی پی آئی کالجز نے رجسٹریشن کیلئے عائد سخت شرائط میں نرمی کر دی۔ نئی شرائط کے تحت کالجز میں ریسرچ جنرل کی شرط 2 سے کم کرکے 1 کر دی گئی۔ لائبریری کتابوں کی تعداد 500سے کم کرکے 250کردی گئی۔ رجسٹریشن کیلئے مقرر کالج احاطے کی شرط بھی نرم کردی گئی ہے۔ ڈی پی آئی کالجز اب نئی شرائط پر ہی رجسٹریشن کیا کرے گا۔ شرائط سخت ہونے کے باعث بیشتر کالجز کی رجسٹریشن التواء کا شکار تھی۔واضح رہے کہ پرائیویٹ کالجز نے محکمہ ہائر ایجوکیشن سے شرائط میں نرمی کا مطالبہ کیا تھا۔
تازہ ترین