• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان


جنوبی افریقاکے خلاف پہلے ٹیسٹ کےلیے پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، عبداللہ شفیق، کامران غلام اور سلمان علی آغا پہلے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے،فائنل الیون کا فیصلہ کپتان اور ہیڈ کوچ مشاورت سے کریں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقاکے درمیان کراچی ٹیسٹ منگل سے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جس کے لیے دونوں ٹیموں کی نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ جاری ہے۔

پہلے ٹیسٹ کے لیے سترہ رکنی پاکستانی اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، عمران بٹ ، اظہر علی ، فواد عالم ، سعود شکیل ، فہیم اشرف ، محمد نواز ، محمد رضوان ، سرفراز احمد ، نعمان علی ،ساجد خان ،یاسر شاہ ، حارث رؤف ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے 20 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں شامل باقی تینوں کرکٹرز قومی اسکواڈ کے ہمراہ ہی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔

تازہ ترین