مٹھی ( نامہ نگار ) پاکستان آرمی اور سول انتظامیہ کے اشتراک سے منعقد ہونے والی تین روزہ سائیکل ریس ختم ہوگئی ۔ مقابلوں میں پاکستان آرمی کی دو ٹیموں سمیت کراچی، حیدرآباد ، لاڑکانہ ، سکھر اور ٹھٹھہ کی کل آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔ ریس کے شرکا نے تین مراحل میں کل 180 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ مجموعی طور پر پاکستان آرمی اے پہلے اور کراچی اے دوسرے نمبر پر رہی۔ 70 کلومیٹر کی سکریچ ریس میں کراچی ٹیم اے کے بلال نے پہلی اور ٹیم بی کے عاشر نے دوسری جبکہ پاکستان آرمی اے کے حوالدار غلام عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔