• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم میں بیرون ملک سے آئے پاکستانی لٹ گئے

جہلم میں بیرون ملک سے آئے پاکستانی نژاد شہریوں کو لوٹ لیا گیا۔ شہریوں کی مدد کرنے کے بجائے اہل کاروں نے تھانہ منگلا کی حدود تبدیل کردی۔

جہلم میں تھانہ منگلا کی حدود میں ڈکیتی کی واردات میں ملزمان غیر ملکی کرنسی اور سونا لوٹ کر فرار ہوئے۔

شہریوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے مدد کرنے کے بجائے تھانہ منگلا کی حدود ہی تبدیل کردی اور بورڈ اکھاڑ کر پیچھے لگا دیا۔

بورڈ اکھاڑنے اور ڈکیتی کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی، غفلت برتنے پر ڈی پی او نے ایس ایچ او منگلا کو معطل کردیا۔

تازہ ترین