• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک بحری جہاز پر قزاقوں کا حملہ، ایک شخص ہلاک، 15یرغمال

کراچی (جنگ نیوز) خلیج گنی میں ترک بحری جہاز پر قزاقوں کے حملے میں ایک شخص ہلاک، عملے کے 15 افراد کو یرغمال بنالیا۔ تفصیلات کے مطابق قزاقوں نے مغربی افریقی ساحل پر حملہ ایک ترک کارگو جہاز پر حملہ کیا، انقرہ حکومت کے مطابق بحری جہاز پر کنٹینر لدے ہوئے تھے۔ قزاقوں کے حملے کے بعد عملے نے خود کو ایک محفوظ کیبن میں بند کر لیا تھا لیکن چھ گھنٹوں بعد انہیں مجبورا باہر نکلنا پڑا۔ ترک میڈیا کے مطابق جو انجنئیر ہلاک ہوا ہے، اس کا تعلق آذربائیجان سے تھا اور وہ جہاز پر موجود واحد غیر ترک شہری تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قزاق بحری جہاز کو خلیج گنی میں ناکارہ بناتے ہوئے وہیں چھوڑ گئے ہیں لیکن زیادہ تر عملے کو یرغمال بناتے ہوئے ساتھ لے گئے۔ قزاقوں نے تین عمر رسیدہ افراد کو جہاز پر ہی رہنے دیا ہے۔ ترک صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان نے جہاز پر موجود سینیئر آفیسر فرقان یاران سے دو مرتبہ گفتگو کی ہے جبکہ مغوی اہلکاروں کی فوری بازیابی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

تازہ ترین