• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک بحری جہاز پرقزاقوں کا حملہ‘ اہلکار ہلاک‘15 یرغمال

انقرہ( آن لائن ) مغربی افریقی ساحل پر قزاقوں نے ترکی کی کے بحری جہاز پر حملہ کرکے 15 اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا ہے جب کہ ایک کو ہلاک کردیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کا بحری جہاز نائیجریا کے مغربی ساحل پر معمول کی گشت پر تھا کہ قزاقوں نے جہاز کو اغوا کرکے جہاز میں موجود اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔ترک وزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قزاقوں کے حملے میں ایک اہلکار ہلاک بھی ہوا۔ ہلاک ہونے والے ایک اہلکار نے خود کو ایک محفوظ کیبن میں بند کرلیا تھا تاہم مجبوراً باہر آنا پڑا تھا جس پر قزاقوں نے گولی مار دی۔ہلاک ہونے والے اہلکار کا تعلق آذربائیجان سے تھا اور وہ ترک نیوی کے جہاز میں واحد غیر ملکی تھا۔ قزاقوں کی جانب سے تاحال کسی قسم کا مطالبہ یا تاوان کی رقم کا تقاضا سامنے نہیں آیا ہے۔
تازہ ترین