• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ سے دکان کا مالک جاں بحق، سیکورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چپل کی دکان کا مالک جاں بحق جبکہ سیکورٹی گارڈ سمیت 3افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق لائٹ ہاؤس چپل گلی میں ڈکیتی میں مزاحمت کےدوران ملزمان کی فائرنگ سے دکان کا مالک 45سالہ محمد دانش جاں بحق ہو گیا ،مقتول گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی کا رہائشی تھا ، مقتول جب دکان کھولنے کے لئے پہنچا تو موٹرسائیکل سوار2 ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، یاسین آباد پیڑول پمپ کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ 40سالہ قانون خان کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے، بفروزن سیکٹر 15بی میں مسلح ملزمان نے شہری 30سالہ فخرالدینکو روک کر لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کردیا اورفرار ہوگئے ،کورنگی کراسنگ امن ٹاورکے قریب نامعلوم کی فائرنگ سے 26سالہ طاہر شدیدزخمی ہو گیا۔

تازہ ترین