• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی امیر علی شاہ نے حلف اٹھا لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پیپلزپارٹی کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی امیر علی شاہ نے سندھ اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ،اسپیکر آغا سراج درانی نے امیر علی شاہ سے حلف لیا۔امیر علی شاہ نے سندھی زبان میں حلف لیا۔امیر علی شاہ نے جیسے ہی حلف اٹھانا شروع کیا سندھ اسمبلی کا ایوان جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا۔بعدازاں انہیں ایوان کے دیگر اراکین نے مبارکباد پیش کی ۔وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے امیر علی شاہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ علی مردان شاہ مرحوم ہمیشہ پیپلزپارٹی کےوفادار رہے آج انکا بیٹا امیرعلی شاہ الیکشن جیت کر اسمبلی پہنچا ہے پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔

تازہ ترین