• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارو گنگولی کے سینے میں دوبارہ تکلیف، اسپتال منتقل

بھارتی کرکٹ کے نگراں ادارے بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی کے سینے میں ایک مرتبہ پھر تکلیف ہوئی جس کے باعث انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارو گنگولی کو کلکتہ کے اپولو اسپتال کے سی سی یو یونٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ 

ڈاکٹرز نے سارو گنگولی کی صحت کا جائزہ لیا اور بتایا کہ ان کی حالت اب بہتر ہے، تاہم ڈاکٹر نے ان کی دوسری اینجیو پلاسٹی کرنے کا مشورہ دیا ہے جو ممکنہ طور پر کل ہوگی۔ 

اسپتال کا کہنا ہے کہ سارو گنگولی کے الیکٹرو کارڈیوگرام (ای سی جی) میں کچھ ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے، تاہم انھیں مانیٹر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سارو گنگولی کو سینے میں درد کی شکایت پر اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ 

وہاں ڈاکٹرز نے انھیں 5 روز تک اپنے مشاہدے میں رکھا اور پھر صحت بہتر ہونے پر گھر بھیج دیا۔ 

اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد بی سی سی آئی کے صدر نے کہا تھا کہ ’میں اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔‘

تازہ ترین