• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وڈ کے سینئر اور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بھاگ کر کہیں چھپنا چاہتے ہیں۔

امیتابھ بچن نے اپنی گاڑی سے اترتے ہوئے تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے فیس ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔ تصویر کے ساتھ اداکار نے لکھا کہ نئی فلموں کے ابتدائی دن ڈراؤنے خواب ہوتے ہیں۔ سوچ رہا ہوں کہ کیا ہوگا اور جو ہوگا کیا وہ قابل قبول ہوگا اور گزر جائے گا۔


امیتابھ بچن کی اس پوسٹ اور تصویر کو کچھ ہی دیر میں اداکارہ کترینہ کیف سمیت 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد نے پسند کیا اور اس پر متعدد لوگوں نے کمنٹس بھی لکھے۔

تازہ ترین