• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سامراجی چہرہ چھپا کر دنیا کو دھوکا دیتا ہے، رانا بشارت

لندن ( پ ر)انٹرنیشنل کشمیر زوم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا بشارت علی خان نے کہا کہ6 جنوری بھارت کا یوم جمہوریہ ہے جب کہ حقیقت میں یہ اس نام نہاد بھارتی سامراج کے چہرے پر پڑا وہ سنہری نقاب ہے جس کی آڑ لے کر بھارت اپنا مکروہ ظالمانہ سامراجی چہرہ چھپا کر دنیا کو دھوکا دیتا ہے، جموں کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے بعد یہاں کےغیور عوام ہر سال 26 جنوری کا دن یوم سیاہ کے طور پر منا کر دنیا کو بھارت کا مکروہ سامراجی چہرہ دکھانے کی بھرپور کوشش کرتےہیں۔ کشمیر میں جاری اس کے ظالمانہ غاصبانہ کالے قوانین کا تقاضا یہی ہے کہ کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے طور پرمنائیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی سفاک افواج ہی مظالم کی نت نئی داستان رقم نہیں کر رہی بلکہ اس نام نہاد جمہوریت نے کشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئے شہریوں کے حقوق غضب کرتے ہوئے کشمیریوں کے آزادی اظہار کے تمام ذرائع کو پابند بنانےکیلئے انہیں ہر طرح کے جمہوری حقوق اور قانون امداد سے محروم رکھنےکیلئے طرح طرح کے ظالمانہ سیاہ قوانین رائج کررکھے ہیں جنہیں پاڈا، افسپا کے ناموں سے جانا جاتا ہے، ان کالے قوانین کے تحت کسی بھی کشمیری کو اپنے اوپر ہونے والےمظالم کیخلاف آواز بلند کرنے کی بھی اجازت نہیں،ان کے تمام انسانی اور جمہوری حقوق سلب کر لئے گئے ہیں۔ یہ سب سیاہ کام ایک ایسی غاصب ریاست نے کئے ہیں جسے دنیا میں عوامی جمہوریہ انڈیا کہا جاتا ہے مگر حقیقت میں یہ نہ عوامی ہے نہ جمہوری بلکہ بدترین دہشت گرد انڈیا کہلانے کا مستحق ہے۔ستربرس میں یہ نام نہاد جمہوری ریاست ایک لاکھ سے زیادہ کشمیریوں کا لہو پی چکی ہے،ہزاروں جلے ہوئے گھر اور دکانیں ،ہزاروں لٹی ہوئی عصمتیں، ہزاروں گمنام قبریں اس نام نہاد جمہوریت کا دعویٰ کرنے والے بھارت کا اصلی مکروہ سامراجی چہرہ بےنقاب کر رہے ہیں۔عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ اس آواز پر کان دھرے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور جمہوری حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے کئے جانے والے کا مظالم کا نوٹس لے کر بھارت کےخلاف سخت اقدامات کرے۔ پانچ بڑی عالمی طاقتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اپنی خاموشی توڑیں۔
تازہ ترین