• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینیئل پرل کیس ،ملزم عمر احمد شیخ پر دہشتگردی کے الزامات کی دستاویزات جمع

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ میں امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کیس کے ملزمان کی سزائیں کم یا ختم ہونے کے خلاف دائر حکومت سندھ کی اپیلوں کی سماعت کے دوران مقتول کے خاندان کے وکیل فیصل صدیقی نے ملزم عمر احمد شیخ پر دہشتگردی کے الزمات سے متعلق دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں، عدالت نے حکومت سندھ سے ملزم عمر شیخ کے خلاف دہشتگردی کے الزامات پر جواب طلب کر تے ہوئے مزید سماعت آج تک ملتوی کردی ،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل بنچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی تو ملزمان کے وکیل محمود اے شیخ نے عمر احمدشیخ کی جانب سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو لکھے خط کا حوالہ دیتے ہوئے موقف اپنایاکہ ملزم نے خط میں کہا کہ وہ 17 سالوں سے جیل میں بند ہے، کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

تازہ ترین