• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپیرہ راغہ روڈ کا کام جلد مکمل کیا جائے‘ ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال،جنرل سیکرٹری پشین میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،ارباب اقبال،ذاکر بنگلزئی،ضمیر اختر،آصف حریفال،شہباز خان،خدائیداد ترین، رازق لالااورمحمد دین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپیرہ راغہ روڈ کا کام فوری شروع کرایا جائے کیونکہ گزشتہ 9سال سے مذکورہ روڈ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے ان کی روزمرہ کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورچیئر مین بی ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ سپیرہ راغہ روڈ کاکام فوری شروع کرایا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی عرصے سے روڈ کام جاری ہے جو9سال گزرنے کے باوجود بھی مکمل ہوسکا ، مذکورہ روڈکا کام جلد شروع نہ کرایا گیا تو عوام احتجاج کیساتھ عدلیہ سے رجوع کریں گے۔
تازہ ترین