• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی الیکٹرانک سروسزایم این ای پورٹیبلٹی سے منسلک

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر )سکیورٹیزاینڈزایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی الیکٹرانک سروسز کو پاکستان موبائل نمبر پورٹیبلٹی سے منسلک کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی نے الیکٹرانک فائلنگ اور کمپنی کی رجسٹریشن کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ای سروسز کو پاکستان موبائل نمبر پورٹیبلٹی (ایم این پی) ڈیٹا بیس (گارنٹی)لمیٹڈ کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔ایس ای سی پی کے اس اقدام سے کمپنی کی رجسٹریشن کے لئے درخواستیں دینے والے افراد کے فون نمبرز کی تصدیق ان کے قومی شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ ہو جائے گی، تصدیق کا یہ عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا۔ایس ایس سی پی کی ای سروسز کے پاکستان موبائل نمبر پورٹیبلٹی کے ساتھ انٹیگریشن سے کمپنی کے ڈائریکٹرز اور اسپانسرز کے موبائل فون نمبر کے ممکنہ غلط استعمال کے امکانات ختم ہوجائیں گے۔ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کے فون نمبرز کی تصدیق کا عمل اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی جانب سے درپیش چیلنجز کے تناظر میں انتہائی اہم پیشرفت ہے۔
تازہ ترین