• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ اوپن بیلٹ، آئینی ترمیم کا بل اگلے ہفتے پیش ہوگا

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وفاقی حکومت نےسینٹ الیکشن اوپن بیلٹنگ سے کرانے اوردوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کیلئے 1973کے آئین میں 3ترامیم کیلئے آئینی پیکیج آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہےاور دعویٰ کیا ہےکہ ان آئینی ترامیم سے سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ اور ووٹوں کی خریدو فروخت کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند ہوجائے گا،ان خیالات کااظہاروزیر اطلاعات شبلی فراز اور وزیراعظم کے مشیرپارلیمانی امور بابر اعوان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئےکیا، شبلی فراز نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن ہمیشہ متنازعہ رہے ہیں،ہارس ٹریڈنگ، ووٹوں کی خرید و فروخت ہوتی رہی ہے، پیسوں کے ذریعہ جو بھی منتخب ہو کر آتے ہیں ان کی اخلاقی سپورٹ نہیں ہوتی ۔

تازہ ترین