• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درآمدی گندم ملز کو دیں گے: ظاہر شاہ طورو

 
وزیر خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ---فائل فوٹو
وزیر خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ---فائل فوٹو

 وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو کی زیرِ صدارت امپورٹڈ گندم ریلیز پالیسی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

 ظاہر شاہ طورو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے درآمدی گندم فلار ملز کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیرِ خوراک نے کہا کہ 77 ہزار 762 میٹرک ٹن درآمدی گندم سرکاری گوداموں میں پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 40 کلو گندم 2400 روپے کے حساب سے فلار ملز کو دی جائے گی جبکہ گندم کی فراہمی کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ہو گی۔

ظاہر شاہ طورو نے یہ بھی کہا کہ گوداموں سے گندم کی فراہمی صرف دن کے اوقات میں کی جائے گی۔

تجارتی خبریں سے مزید