• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں معیارِ زندگی پاکستان سے بہتر ہے، وہاں خوشی زیادہ ہے: دیپک پروانی


پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر و اداکار دیپک پراوانی کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستان کے مقابلے میں زندگی کا معیار بہتر ہے، وہاں خوشی زیادہ ہے۔

30 سال قبل ڈرامہ سیریل ’بڑے ابو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے دیپک پروانی نے حال ہی میں ایک یوٹیوب پوڈ کاسٹ کے لیے انٹرویو ریکارڈ کروایا ہے۔

انٹرویو کے دوران دیپک پروانی نے بھارتی شہر جے پور میں اپنے کام اور دورے سے متعلق تجربہ شیئر کیا ہے۔

دیپک پروانی نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مقابلے ہندوستان میں معیارِ زندگی زیادہ بہتر ہے، وہاں کے لوگ خوش ہیں، مسکراتے ہیں اور مطمئن نظر آتے ہیں۔

انہوں نے ہندوستان میں خواتین کو حاصل ہونے والی آزادی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارتی لڑکیاں سڑکوں پر آزادی سے چلتی ہیں، سائیکلیں اور موٹر سائیکلیں چلاتی ہیں۔

دیپک پروانی نے بھارت کا لاہور کے ماحول کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں بھی ایسا ہی ماحول ہے، مگر کراچی ایسا نہیں ہے، کراچی میں پارکس ہیں مگر وہاں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ بھارت میں رکشے والے کے پاس بھی اوبر ہے اور پانی پوری والے کے پاس بھی ٹیپ کرنے کی سہولت موجود ہے، وہاں پارکس ہیں، وہاں صرف کنکریٹ کے جنگل نہیں ہیں۔

دیپک پروانی نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید