• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کو 15 سال میں کتنا خسارہ ہوا؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

قومی ائیر لائن پی آئی اے کے خسارے سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں، پی آئی اے کو 15 سال کے دوران ہوئے خسارے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہیں۔

ایوی ایشن ڈویژن کے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق پی آئی اےکو2005 سے 2020 میں 499 ارب 75 کروڑ کا نقصان ہوا۔

نون لیگ کے آخری سال سب سے زیادہ 67 ارب روپے کا خسارہ ہوا، تحریک انصاف کے دور میں قومی ایئر لائن کے خسارے میں بتدریج کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تحریری جواب کے مطابق 2019 میں خسارہ کم ہو کر 55 ارب ہو گیا، 2020 میں  پی آئی اے کا خسارہ مزید کم ہو کر 39 ارب ہو گیا۔

تازہ ترین