ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر ٹی وی اسکرینوں پر جلوے بکھیرنے والے شوبز ستارے اپنے بچپن کی تصاویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیتے ہیں ۔ان فنکاروں کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو لیکن سب کے مداح تقریباً ایک جیسے ہی ہوتے ہیں اور اپنے پسندیدہ فنکار کی زندگی کے بارے جاننا چاہتے ہیں ایسے میں اداکاروں کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر آئے تو وہ وائرل ہوجاتی ہے ۔انسان کی زندگی کا سب سے سنہرا دوراس کا بچپن ہوتا ہے کیونکہ کوئی بھی زندگی پرکتنی ہی کامیابیاں کیوں نہ حاصل کرلے لیکن بچپن کی حسین یادیں بھلائے نہیں بھولتیں۔کامیڈین کپل شرما نے 28 سال پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی جس میں انہیں پہچاننا انتہائی مشکل ہے۔انسٹاگرام پر بھارت کے معروف کامیڈین نے اپنے بچپن کی تصویر شئیر کی جس میں ان کے بڑے بھائی گلے میں ہاتھ ڈالے بیٹھے ہیں، تصویر میں کپل شرما کو پہچاننا انتہائی ناممکن ہے، کپل شرما نے تصویر کے ساتھ لکھا بھائی بھائی اور کہا کہ یہ 28 سال پرانی تصویر ہے۔اس قبل کپل شرما نے گزشتہ روز ٹوئٹرپراپنے فالوورز کیلئے لائیوسیشن کے دوران پاکستان آنے کی خواہش کااظہار کیا تھا۔