• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قافلے کی گاڑیوں میں ایک سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی بھی شامل ہے۔ 

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ جی الیون سگنل پر پروٹوکول کی 5گاڑیوں کے لال اشارہ توڑنے کے باعث پیش آیا۔ فور ویلر گاڑی نے چھوٹی گاڑی کو ٹکر ماری تو موٹر سائیکل بھی زد میں آ گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاڑیوں میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے خاوند اور بیٹا بھی موجود تھے۔

کشمالہ طارق کے خاوند وقاص خان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین