• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان سے زندگی مفلوج

نیویارک (عظیم ایم میاں) امریکا کی مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان سے کئی ریاستوں میں زندگی مفلوج ہوگئی ہے ، نیویارک ، نیوجرسی اور متعدد شہروں میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے ، شہری علاقوںمیں 2فٹ سے زیادہ برف پڑنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے پہلے برفانی طوفان امریکا کے شمال مشرقی شہروں اور ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور نیویارک سٹی، فلاڈیلفیا اور دیگر شہروں میں ایمرجنسی صورتحال کا ا علان کردیا گیا ہے۔ نیویارک اسٹیٹ اور نیوجرسی اسٹیٹ بھی ایمرجنسی کا اعلان کرچکی ہیں جبکہ طوفان کے ختم ہونے تک نیویارک کے شہری علاقوں پر 24؍ انچ برف پڑنے کی توقع ہے۔

تازہ ترین