• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ڈیفنس خیابان بخاری کے لیڈیز بوتیک سے تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کے ملبوسات کی چوری


کراچی میں ڈیفنس خیابان بخاری کے لیڈیز بوتیک سے تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کے ملبوسات چوری کرلیے گئے، ملزمان نے بوتیک سے ڈیڑھ کروڑ روپے کے سو جوڑے چوری کیے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیونیوز نے حاصل کرلی۔

دو ملزمان نے یکم فروری کو رات گئے واردات کی، ملزمان ایک گاڑی میں آئے اور جوڑے، لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمان کو گاڑی میں چوری کیے گئے جوڑے رکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک ملزم کا چہرہ بھی واضح ہے، تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی۔

تازہ ترین