• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڑ کا موازنہ اگر چینی کے ساتھ کیا جائے تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ چینی انسانی صحت کے لیے کتنی نقصان دہ ہے جبکہ گڑ ہماری صحت پر بے شمار اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی کھانے سے صرف جسم کو کیلوزیر حاصل ہوتی ہیں جو کہ جسم کو موٹا کرنے کا باعث بنتی ہیں، اس کے علاوہ ذیابطیس جیسی بیماری ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔

دوسری جانب گڑ کے اندر کئی ایسے منرلز پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں، آئیے گڑ کے فوائد پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

گڑ کھانے سے پیٹ سے جڑے بہت سے مسائل ختم ہو جاتے ہیں، اگر آپ گیس یا تیزابیت سے پریشان ہیں تو کھانے کے بعد تھوڑا سا گڑ کھانے سے یہ دونوں مسئلے حل ہو جاتے ہیں۔

اگر بھوک نہیں لگتی ہو یا بھوک لگنے کے باوجود کھانا کھانے کا دل نہیں کرتا تو گڑ کا استعمال کریں، کم سے کم دن میں تین بار گڑ کھائیں اس سے آپ ٹھیک طریقے سے کھانا کھا سکیں گے اور صحت بھی ٹھیک رہے گی۔

گڑ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے، جن کو بہت زیادہ بلڈ پریشر ہو وہ روزانہ گڑ کا استعمال ضرور کیا کریں۔

جسم میں خون کی کمی کے لیے روزانہ گڑ کا استعمال کریں، اس سے آپ کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا۔

اس کے علاوہ تھکاوٹ ختم کرنے کے لیے بھی گڑ کا استعمال نہایت مفید ہے۔ گڑ میں کیلشیئم اور فاسفورس پایا جاتا ہے جو کہ ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔

گڑ کا استعمال یاداشت کو بہتر بناتا ہے، جگر کی صحت کے لیے مفید ہےاور سر کا درد دور کرتا ہے۔

اس کے علاوہ گڑ خون کو صاف کرتا ہے جس سے جلد کا رنگ بھی صاف اور شفاف ہو جاتا ہے، گڑ کا استعمال وزن میں کمی بھی لاتا ہے۔

تازہ ترین