• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی پول: پاکستان نے پھر بھارت کو شکست دیدی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہوئی رائے شماری میں ایک مرتبہ پھر سے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے دنیائے کرکٹ میں اس وقت بہترین کور ڈرائیو شاٹ کرنے سے متعلق ایک پول کیا گیا۔ 

کرکٹ کی عالمی تنظیم کی جانب سے اس سوال سے متعلق چار آپشنز مداحوں کے سامنے رکھے اور چاروں ہی ایک سے بڑھ کر ایک تھے۔ 

ان میں پاکستانی ٹیم کے کپتان اور ماسٹر کلاس بابر اعظم کے علاوہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی، نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن اور انگلش ٹیم کے کپتان جو روٹ شامل تھے۔ 

چاروں کھلاڑیوں کے مداحوں نے اپنی اپنی پسند کے کھلاڑی کی کور ڈرائیو کو ووٹ دیے، لیکن دنیا بھر میں سب سے زیادہ لوگوں نے بابر اعظم کو پسند کیا اور انھیں 46 فیصد ووٹ ملے۔ 

اسی طرح بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو 45.9 فیصد ووٹ ملے تھے، جبکہ کین ولیمسن کو 7.1 فیصد جبکہ جو روٹ کو 1.1 فیصد ووٹ ملے تھے۔ 

واضح رہے کہ اس پول کے ساتھ آئی سی سی نے یہ سوال بھی کیا تھا کہ اس نسل کی بہترین کور ڈرائیو کون کھیلتا ہے؟ تاہم ووٹ سے ثابت ہوگیا کہ اس نسل کی بہترین کور ڈرائیو کھیلتی ہے۔  

خیال رہے کہ اس سے قبل ایک اور پول میں بہترین کپتان کے مقابلے میں پاکستانی کپتان عمران خان کو کوہلی سے زیادہ ووٹس ملے تھے۔

تازہ ترین