• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: کورونا کیسز میں نمایاں کمی، آج صرف 4 مریضوں کی تشخیص

بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے سے صرف چار نئے مریض سامنے آئے،   جبکہ کورونا میں مبتلا 11 مریض صحت یاب ہوگئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا کے ایکٹیو مریض کی تعداد 101 رہ گئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے میں 564 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں صوبے سے 4 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

یہ چاروں کیسز کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے، صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح 0.7 فیصد رہی، صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 844 ہوگئی۔ 


رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 11 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 547 ہوگئی، جبکہ صوبے میں ایکٹیو کورونا کیسز کی تعداد 101رہ گئی۔ بلوچستان میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد196 ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخص کیلئے 262 ٹیسٹ کئے گئے، اس دوران کورونا کے 4 مریض سامنے آئے، کوئٹہ میں آج کورونا کی شرح 1.5 فیصد رہی۔

تازہ ترین